2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51
شکیل آفریدی کی سزا کی رپورٹ کا جائزہ لیاجارہا ہے، امریکا
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان کا کہنا ہے آفریدی کو کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں مدد دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سزا دیئے جانے کی رپورٹ کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ سزا سے متعلق نئی اور پرانی رپورٹ کاموازنہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا میں پاکستانی سفارتخانے اور اسلام آباد سے براہ راست بات چیت کی جائے گی۔