تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:51

بھارت: پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹ ہڑتال

اے آر وائی - بھارت میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔



حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ ہڑتال کے باعث سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے اور ریل ٹریفک بھی متاثر ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔



بہت سے علاقوں میں احتجاج کرنے والوں نے مرکزی شاہراہوں کو بلاک کر دیا اور ٹائر جلائے۔کرناٹک میں مظاہرین نے تین بسوں کو آگ لگا دی اور گیارہ کو نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔



ممبئی میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نپٹنے کے لئے اڑتالیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.