تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:55

پاکستان اورامریکا کے عسکری تعلقات میں بہتری آرہی ہے،پینٹاگون

اے آر وائی - امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عسکری تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے دو رابطہ کاروں کو پاکستان بھیج دیاگیا ہے۔



سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دونوں افسران کو امریکا بلالیا گیا تھا مگر پاکستان کی درخواست پر انہیں بھیجا گیا ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ رابطہ افسر پاک افغان سرحدی علاقوں ایساف فورسز اور پاکستانی فوج کے درمیان روابط کو بہتر بنائیں گے۔ رابطہ کار پشاور میں رہ کر اپنا کام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.