تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:55

یمن: القاعدہ اور یمنی فوج کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی

اے آر وائی - یمن میں القاعدہ اور یمنی فوجیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی، جنگ میں القاعدہ کے ٹھکانوں کو نْقصان پہنچایا گیا جبکہ ڈرون حملے بھی یمنی فوج کی مدد کے لئے استعمال کیئے گئے۔



یمن کی فوج اور القاعدہ کے شدت پسندوں کے درمیان یمن کے شمال میں جاری گھمسان کی جنگ نے یمن کے بیشتر شہر اپنی لپیٹ میں لے لئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق القائدہ کے شدت پسندوں کو یمنی فوج نے اپنی طاقت سے پیچھے دھکیل دیا تھا جو کہ واپس دوبارہ یمن ے شمال میں خود کو متحرک کر رہے ہیں۔ یمنی افواج پر شدت پسندوں کی لشکر کشی سے یمنی حکومت کا کنٹرول کم ہوا تھا،جس کو یمنی فوج دوبار حاصل کرنا چاہتی ہے۔



یمنی فوج کی کوشش ہے کہ القاعدہ کے کنٹرول میں جانے والےعلاقے کوقابو کرلے،جس میں یمن کی مدد امریکی فوجیوں کے علاوہ مشرق وسطی میں عرب ممالک بھی کررہے ہیں اورالقاعدہ کے ٹھکانوں کو نقصان پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.