2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:55
شام میں فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے بغیر ممکن نہیں،پنیٹا
اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی کیلئے اقوام متحدہ کی حمایت ضروری ہے۔ سنگا پور جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پیٹنا کا کہنا تھاکہ شام میں حالیہ قتل عام ناقابل قبول ہے۔
لیون پیٹنا کا کہنا تھا کہ شام میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ عالمی برادری بشار الاسد کو ہٹانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔