تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

بھارت کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا تجربہ

اے آر وائی - بھارت نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا ایک اور کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی اخبارات کے مطابق یہ تجربہ بالاسور کے قریب چندی پور ٹیسٹ فائر رینج سے کیا گیا۔ میزائل پچیس کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



اس سے قبل بھارت آکاش میزائل کاتجربہ گزشتہ پیر کو ریاست اڑیسہ کے ٹیسٹ فائر رینج سے کرچکا ہے۔ واضح رہے گزشتہ 10 دنوں میں بھارت کا آکاش میزائل کا یہ مجموعی طور پر چوتھا تجربہ ہے۔ اس سے قبل بھارت 24، 26 اور 28 مئی کو آکاش میزائل کے تجربات کر چکا ہے جو 25 کلو میٹر تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.