2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:57
مصر: صدر حسنی مبارک کے خلاف فیصلہ آج
اے آر وائی - مصرکے سابق صدر حسنی مبارک پر جمہوری اصلاحات کے لیے چلائی جانے والی عوامی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں، مالی بدعنوانیوں اور اختیارات کے نا جائز استعمال کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
حسنی مبارک پر الزام ہے کہ انہوں نے فروری میں اپنے مستعفی ہونے سے قبل جمہوری اصلاحات کے لیے چلائی جانے والی عوامی تحریک کے دوران تقریباً 900 افراد کی ہلاکت کا حکم دیاتھا۔ ان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری وسائل لوٹنے کے بھی الزامات ہیں۔
جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں موت سے لے کر اسپتال میں چند سال نظر بندی تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ان کے بیٹو ں کمال اور علا پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے تحت انہیں طویل قید کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔