تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:57

یونان میں انتخابی عمل کے بعد بھی غیر یقینی صورتحال رہے گی

اے آر وائی - یونان کے انتخابات اس بات کا تعین نہ کر سکتے کہ یونان کی آئندہ حکومت کون اور کیسے بنے گی۔انتخابی سروے نے یونان میں تبدیلی کو غیر یقینی بنا دیا۔ یونان میں انتخابی عمل کے پورے ہونے کے بعد بھی یونان کے عوام آئندہ کی حکومت کے بارے میں اب تک ایک کشمکش کا شکار نظر آتے ہیں۔



انتخابات میں پولنگ ختم ہوجانے کے بعد بھی کوئی سیاسی جماعت اپنی واضح اکثریت کا دعوی کرنے سے پر ہیز کر رہی ہے۔پہلے مرحلے کے طور پر قدامت پسند جیتتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں مگر ترقی پسند سوچ کے ووٹ کی اکثریت بھی اب تک ایک خطرہ بنی ہوئی ہے۔



انتخابی ماہرین کے مطابق انتخابی سروے میں نیو ڈیموکریسی26.1 ،سیرزا پارٹی 25.8سوشلسٹ پارٹی9.9 جبکہ14 فیصد نے اپنی رائے نہ دی۔ یونان کے انتخابی قواعد کے مطابق50 فیصد سے زائد جیتنے والی پارٹی ہی حکومت بنانے کی مجاز ہے۔مبصرین کا اندیشہ ہے کہ یونان اتحادی حکومت بننے کے امکانات واضح ہیں جبکہ یونان میں آئندہ مستحکم حکومت بننا ایک مشکل عمل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.