2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:57
طوفانی بارشوں سے کینڈامیں زیر زمین ریلوے اسٹیشن بند
اے آر وائی - کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی شدید طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے شہر کی زیرزمین ریلوے سروس شدید متاثرہوئی ہے جس کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا۔
شہر کا مرکزی یونین ریلوے اسٹیشن سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔ یہ اسٹیشن دیگر شہروں کو ٹورنٹو سے ملاتا ہے۔ اس اسٹیشن سے روزانہ تیس ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے باعث یونین اور دیگر چھ اسٹیشنوں کو لائنوں پر مٹی کی دبیز تہہ آجانے کے سبب بند کردیا ہے اور بسوں کے ذریعے مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سروس مہیا کی جارہی ہے۔