2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58
امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی
اے آر وائی - امریکا کی کئی ریاستیں طوفان اورشدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ ریاست میری لینڈمیں طوفانی ہوا کے باعث مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اکھڑگئے اورمواصلات کانظام درہم برہم ہوگیا۔
طوفان سے ٹریفک کانظام شدید متاثرہوا۔ تیزہوا نے گاڑیاں الٹ دیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریاست ورجینیا میں بھی شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے اٹھارہ ہزارگھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دیگرریاستوں میں بھی طوفان نے معمولات زندگی کومفلوج کردیا۔