تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جون 2012
وقت اشاعت: 13:7

اناہزارے آج دہلی میں کرپشن کیخلاف ریلی کی قیادت کرینگے

اے آر وائی - بھارتی کے مشہور سماجی رہنما انا ہزارے کرپشن کیخلاف اپنی مہم کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں نئی دہلی پہنچ گئے ۔ جہاں وہ آج ایک بڑی عوامی ریلی کی قیادت کرینگے اس ریلی مقصد کرپشن روکنے کیلئے بھارتی حکومت پر دباو ڈالنا ہے ۔



انا ہزارے جب نئی دہلی پہنچے تو اُن کے حامیوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا ۔ کرپشن کیخلا ف مہم میں انا ہزارے کے مشہور یوگا گرو بابا رام دیو کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ انا ہزارے نے دہلی پہنچنے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال اربوں روپئے کی کرپشن پورے بھارت کو گھن کی طرح کھا رہی ہے اور یہ پور ے بھارتی معاشرے میں سرایت کر چکی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.