3 جون 2012
وقت اشاعت: 13:25
میکسیکو میں گینگ وار کے دوران مزید 7افراد ہلا ک
اے آر وائی - میکسیکو میں گینگ وار کے دوران سات افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے گروہوں میں ہونے والا یہ تصادم میکسیکو کے نواحی علاقے میں ہوا ۔
پولیس نے گینگ وار میں ہلا ک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں ایک کار سے برآمد کیں ۔ پولیس کو ایک لاش پر سے ایک پرچی بھی ملی جس پر علاقے میں منشیات کا دھندہ کرنے والے ایک کارٹیل کے نمائندہ دستخط تھے ۔ جس کے بعد چارمشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔