13 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:17
امریکا نے ایرانی عوام کو مدد کی پیشکش کر دی
اے آر وائی - امریکا نے ایران میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام کو مدد کی پیشکش کر دی ہے ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں ۔
بیان میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکا نے کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ زخمیوں کو جلد از جلد طبی سہولت فراہم کی جائے اور وہ متاثرین کی مدد کو تیار ہے ۔ بیان میں ایرانی عوام کو مخاطب کیا گیا ہے تاہم ایرانی حکومت کا کوئی ذکر نہیں ۔