تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:43

جاپان میں سیلاب،2افراد لاپتہ

اے آر وائی - مغربی جاپان میں آنے والے سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد لاپتہ ہوگئے اور متاثرہ علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔



سیلاب سے مواصلاتی نظام معطل ہو گیا۔ ریل ،روڈ اور فضائی سروس متاثر ہونے سے سیکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بارش اور سیلابی پانی کے باعث امدادی کارکنوں کو امدادی کارروائیوں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.