تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:12

افغانستان:چار خودکش حملوں میں 35 افراد جاں بحق،80 زخمی

اے آر وائی - افغانستان کے صوبہ نمروز میں چار خودکش حملوں میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرانج میں مختلف مقامات پر چار خود کش حملوں کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔



حکام کے مطابق دھماکے بازار میں اس وقت ہوئے جب لوگ افطاری کی تیاریاں کر رہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے اس وقت خود کو اڑا لیا جب پولیس نے ان پر شعبہ ظاہر ہونے پر فائرنگ کی۔ انٹیلی جنس حکام کے مطابق صوبہ میں 14 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے جن میں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دھماکہ سے ایک دن قبل پولیس حکام نے کچھ مشتبہ افراد کو خود کش حملہ آور کے شعبہ میں حراست میں لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.