تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:24

حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے پر غور

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کے اظہار کے بعد اسے دہشتگرد گروہ قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔



اوباما انتظامیہ بارہا پاکستانی حکام سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیتی رہی ہے لیکن امریکی حکومت نے اس کا نام تاحال دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل نہیں کیا ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اس مسودۂ قانون پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کو ایک ماہ میں اس کا بات کا تعین کرنا ہوگا کہ آیا حقانی نیٹ ورک ایک دہشتگرد گروہ کی تعریف پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔



محکمۂ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے منگل کو واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں کانگریس کے تحفظات سے متفق ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.