15 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:11
اسرائیل نے ایران پر حملے کا فیصلہ نہیں کیا، لیون پینیٹا
اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہنا ہے کہ ایران ملیشیا کی تنظیم نو کر کے شام میں دخل اندازی کا مرتکب ہو کر شام کی حکومت کی مدد کررہا ہے ۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کا فیصلہ نہیں کیا۔
جنرل ڈمپسی کے ساتھ لیون پینیٹا نے ایران کے معاملے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی حکومت ملیشیا کے تربیت یافتہ جنگجوؤں کے ہمراہ شام کی کمزور حکومت کو سہارا دے رہا ہے جو کہ کسی طور بھی امریکی حکومت کو قابل قبول نہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مدد سے شام میں امریکہ اپنے مقررہ ہدف میں مشکلات کا شکار ہے جو کہ خطے کے امن کے لئے کسی طور درست نہیں۔
دوسری طرف امریکی کمانڈ کے جنرل ڈمپسی کا کہنا تھا کہ شام میں ایران کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نشانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ہم صدر اوباما کے حکم کے منتظر ہیں اور کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کررہے ہیں ۔ پنیٹانے واضح کیا کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔