15 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:56
بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ
اے آر وائی - کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ جس کا مقصد بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس ،بزرگ رہنما سید علی گیلانی اور یاسین ملک نے دی ہے۔ ا
یک بیان میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا بھارت کی قابض فوج نے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم روا رکھے، ان کے بنیادی حقوق غضب کئے۔ اس صورتحال میں بھارت کیلئے اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ وہ مقبوضہ وادی میں یوم آزادی منائے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا تھا سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بھارتی دعوؤں کی حقیقت مقبوضہ وادی میں بے نقاب ہوجاتی ہے۔