15 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:54
بھارت کے شہر بریلی میں فسادات کے بعد کرفیو نافذ
اے آر وائی - بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ہندو مسلم فسادات کے سبب کئی روز سے کرفیو جاری ہے اور ہنگامہ کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیئےگئے ہیں۔
بریلی میں گزشتہ ایک ماہ سے حالات خراب ہیں اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کو سلسلہ جاری ہے ۔ لیکن کشیدگی میں اضافہ ہفتے کے روز اس وقت ہوا جب ہندوؤں کے مذہبی تہوار جنم اشٹمی کے جلوس کے دوران دونوں طرف سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا ۔
یہ دوسرا واقعہ ہے جب بریلی میں کشیدگی بڑھنے کے باعث کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ بائیس جولائی کے پہلے واقعے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔