تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:16

واشنگٹن کے جنگلات کی آگ سے ہزاروں ایکڑ رقبہ راکھ

اے آر وائی - امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلوں میں لگی آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے پر درختوں کو راکھ کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق واشنگٹن کے علاقے کلے ایلم میں جنگل کی آگ میں دو درجن گھر جل کر راکھ ہو گئے جبکہ سیکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔



دیگر مغربی علاقوں اوریگان اور کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھی آگ لگی ہوئی ہے اور اب تک پانچ لاکھ ایکڑ رقبہ آگ سے متاثر ہو چکا ہے۔ دھوئیں کے بادلوں نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔آگ بجھانے کیلئے گیارہ سو فائر فائٹرز، سات ہوائی جہاز اور سات ہیلی کاپٹروں کو استعمال کیا جا رہا ہے تاہم خشک موسم اور ہواوٴں کے باعث آگ پرقابو پانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.