17 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:6
سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا عید اتوار کوہوگی
اے آر وائی - سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں عیدالفطر اتوار کے روز انیس اگست کو منائی جائے گی۔
سعودی حکومت نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند آج دکھائی نہیں دیا ہے لہذا عیدالفطر اتوار کے روز ہو گی ۔ واضح رہے کہ خلیجی ریاستوں میں بھی عید الفطر اتوار کے روز نمائی جائے گی ۔