تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:5

دنیا بھر کے مسلمانوں نے عیدالفطر جوش وخروش سے منائی

اے آر وائی - دنیا بھر کے مسلمانوں نے عیدالفطر خوب جوش وخروش سے منائی۔ پڑوسی ملک بھارت میں آج صبح کا آغاز ہوا عید کی نماز سے۔ احمد آباد، گجرات، پٹنا،بہار، سری نگر، جموں و کشمیر میں مسلمان خدا کے حضورسجدہ ریز ہوئے۔



بنگلہ دیش میں بھی روایتی انداز میں عید کی شروعات ہوئی۔ چمکتے چہروں اور نئے کپڑوں میں بنگلہ دیشی پرجوش اندازسے عید ملے۔ عید کے رنگ تو صومالیہ میں بھی خوب نظرآئے ۔ جہاں بچے بڑے اور خواتین سب ہی نے مسجد کی طرف قدم اٹھائے۔



عید نما زکے بعد صومالی بچے اسٹالز پر جمع ہوگئے جہاں اپنی پسندیدہ چیزیں خریدیں۔ چین میں مسلمانوں نے عید کی نماز خشو ع و خضوع سے پڑھی۔ نماز عید کے بعد گلے ملے اور ایک دوسرے کو دعائیں دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.