تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:32

بگرام ائیر بیس پر راکٹ حملہ،جنرل ڈیمپسی کے طیارے کو نقصان

اے آر وائی - افغانستان کے بگرام ائیر بیس پر راکٹ حملے میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی کے طیارے کو نقصان پہنچا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات بگرام ائیر بیس پر ایک راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں ائیر بیس عملے کے دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔



امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں جنرل ڈیمسی کے سی ون سیون طیارے کو نقصان بھی پہنچا لیکن وہ دوسرے طیارے سے روانہ ہو گئے تھے۔



ایک روز پہلے جنرل ڈیمپسی افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے نیٹو فوجی کی ہلاکت کے بعد افغانستان پہنچے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.