تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:31

شہر الیپو میں شام کے صڈر کے حامیوں کا مظاہرہ

اے آر وائی - شام کے متاثرہ شہر الیپو میں شام کے صڈر کے حامیوں نے مظاہرہ کرکے بشارالاسد کی حمایت کی اور الیپو میں باغیوں سے چھینے گئے ہتھیاروں کی نمائش کرکے ملک دشمن قوتوں کو بے نقاب کیا۔



شامی ٹی وی کے مطابق شام میں الیپو کے شہریوں نے باغیوں سے چھینے گئے ہتھیاروں کو عوام کے سامنے پیش کیا اور بشارالاسد کی حمایت میں پر جوش مظاہرہ کیااور سترہ ماہ سے جاری کشت و خون کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا۔



یاد رہے کہ الیپو کے واقعات میں ڈھائی سو افراد کو ہلاک کیا گیا تھا جس میں ایک سو سترہ عام شہری تھے، ریاستی ٹی وی کے مطابق باغیوں سے مذکورہ ہتھیار معودیہ شہر سے چھینے گئے ،جو کہ باغیوں کا مضبوط ٹھکانہ بتایا جاتا ہے اور یہ ہی وہ مقام ہے جہاں سے شہریوں کا قتل عام شروع کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.