24 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:43
چلی، حکومتی تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلبا کا مظاہرہ
اے آر وائی - جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں حکومتی تعلیمی اصلاحات کیخلاف ہزاروں طلباء نے سان تیاگو میں مظاہرہ کیا، طلباء نے صدر سیباسٹین پینیرا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے طلباء کی جانب سےشفاف تعلیمی اصلاحات اور کالج کی تعلیم مفت کرنیکی سے تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس پر طلباء مشتعل ہو گئے، دارالحکومت سان تیاگو کی گلیاں پولیس اور مشتعل طلبا کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں میدان جنگ بن گئیں، مشتعل طلباء نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، مشتعل طلباء نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑیں بلاک کر دیں۔
مظاہرین میں زیادہ تر اسکولز کے طلباء شامل تھے، چلی میں مہنگی اوراعلی تعلیم کے خراب معیار کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ایک سال قبل شروع کیا گیا، واضح رہے کہ چلی دنیا کے مہنگے ترین تعلیمی فیس وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔