تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:56

تائیوان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

اے آر وائی - تائیوان میں زبردست طوفان ساحل سے ٹکرا گیا جس کے بعد معمولات زندگی مفلوج ہو گئے۔ سمندری طوفان ٹمبن کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد چلنے والی تیز ہواوٴں سے درخت اُکھڑ گئے اور موسلادھاربارش کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر تین ہزار افراد کو طوفان سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.