29 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:5
داغستان: خود کش حملے میں 6افراد جاں بحق
اے آر وائی - جنوبی روس کے صوبے داغستان میں خاتون خود کش حملہ آور نے گھر میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک عالم سمیت چھ افرد جاں بحق ہوگئے۔
حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن روس کے دوسرے مسلم اکثریتی صوبے میں مذہبی فسادات کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں دورہ کر رہے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق خاتون حملہ آور شیخ سعید آفندی الچھرکوی نامی چوہتر سالہ عالم دین کے گھر ایک عقیدت مند کا بھیس بدل کر داخل ہوئی اور اپنے کمر سے بندھے ہوئے دھماکے خیز مواد سے خود کو اڑا لیا، شیخ سعید آفندی نامی مسلمان عالم دین عوام اور حکومتی حلقوں میں خاصے معتدل سمجھے جاتے تھے۔