تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:24

سان تیاگو:حکومتی تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلباءکامظاہرہ

اے آر وائی - جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں حکومتی تعلیمی اصلاحات کیخلاف گذشتہ روز ایک لاکھ سے زائد طلباء نے سان تیاگو میں مظاہرہ کیا۔ طلباء گذشتہ کئی ماہ سے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور فیسوں میں کمی کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں، اساتذہ گروپس اور طلباء تنظیموں نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف ہڑتال کی کال بھی دی ہے، مظاہرہ پرامن تھا، مظاہرین میں زیادہ تر اسکولز کے طلباء شامل تھے۔



طلبا چلی کے سماجی مسائل خصوصاً تعلیم کے حوالے سے موثر حل کا مطالبہ کر رہے تھے، چلی میں مہنگی اوراعلی تعلیم کے خراب معیار کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ایک سال قبل شروع کیا گیا، واضح رہے کہ چلی دنیا کے مہنگے ترین تعلیمی فیس وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔



طلبہ احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہریں میں جھڑپیں ہوئی، پولیس نے مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر پتھرائو کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.