29 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:52
مٹ رومنی ریپبلیکن پارٹی کےصدارتی امیدوارنامزد
اے آر وائی - ری پبلیکن پارٹی نے مٹ رومنی کو باظابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ پال ریان نائب صدر کے امیدوار کے لیے نامزد کر لیے گئے۔ مٹ رومنی نے اپنی زندگی کے ابتدائی برس ریاست مشی گن کے قصبے بلوم فیلڈ ہلز میں گذارے.
مٹ رومنی ایک کاروباری شخصیت اور سیاست دان ہیں، وہ دو ہزار تین تا دو ہزار سات ریاست میسا چوسٹس کے گورنر رہ چکے ہیں، اپنے عہدے کی مدت کے دوران انہوں نے مختلف اقدامات اور کٹوتیوں کے ذریعے ریاست کے مالی خسارے میں تین ارب ڈالر کی کمی کی.
رومنی نے دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی مہم چلائی تھی لیکن اس مقابلے میں جان مکین کامیاب رہےتاہم تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ مٹ رومنی دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔