تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:37

بھارتی وزیر اعظم کی ایرانی صدر احمدی نژاد سے ملاقات

اے آر وائی - بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نےتہران میں ایرانی صدر احمدی نژاد سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جوہری معاملات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



تہران میں غیر وابستہ ممالک کے سربراہی اجلاس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان اس ملاقات کو خطے میں ہونیوالی تبدیلیوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف فریقین کے درمیان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی مثبت پیشرفت ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.