تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:24

ملک میں فسادات کی ذمہ دارترک حکومت ہے،بشارالاسد

اے آر وائی - شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ملک میں فسادات کی ذمہ دار ترک حکومت ہے۔ شامی چینل کو دئے گئے انٹر ویو میں صدر بشار الاسد نے ملک میں خون خرابہ کی ذمہ داری ترک حکومت پر عائد کی۔



شامی صدر نے فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت روکنے میں فوج اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوج علاقائی اور عالمی دباؤ کا شکار ہے لیکن ہم پھر بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔



بشار الاسد نے کہا کہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے عوام کو متوجہ کرتے ہوئے کہ اپنی وہ اپنی قسمت کسی اور کے حوالے نہ کریں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.