تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:35

ایران جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہو گا ، خامنہ ای

اے آر وائی - ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران پرامن جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہو گا۔ دنیا کا کنٹرول کسی آمر کے ہاتھ میں نہیں ہوناچاہئیے۔ تہران میں غیر وابستہ تحریک کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تمام ممالک کے درمیان تعاون باہمی احترام کے ساتھ ہونا چاہئیے۔کچھ ممالک جوہری توانائی پر قبضہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ غیر وابستہ تحریک کمزور اور طاقتور ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.