31 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:29
بھارتی ایوانوں میں کوئلہ اسکینڈل پر ہنگامہ آرائی
اے آر وائی - بھارت کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور کوئلہ اسکینڈل میں بھارتی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسپیکر کا گھیراوٴ کر لیا۔
بی جے پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم من موہن سنگھ سے کوئلہ اسکینڈل پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کوئلے کی کانوں کے ٹھیکوں میں سنگین بے قاعدگیاں سامنے آنے کے بعد سے بی جے پی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے۔