تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:45

نوایزی ڈے میں خفیہ اور حساس معلومات ہیں، پینٹاگون

اے آر وائی - پینٹا گون کا کہنا ہےکہ سابق امریکی سیلز کی کتاب میں اسامہ آپریشن کے حوالے سے خفیہ اور حساس معلومات درج ہیں۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جارج لٹل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسامہ آپریشن میں حصہ لینے والے سابق امریکی سیلز نے اپنی کتاب نو ایزی ڈے میں دنیا کے سب سے مطلوب شخص کے آپریشن کی حساس اور خوفیہ معلومات عام کیں۔



ان کا کہنا ہے کہ مصنف کو کتاب شائع کرنے سے پہلے پینٹا گون سے منظوری لینی چاہئےتھی۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ کتاب کی فروخت پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مصنف نے کتاب فرضی نام سے شائع کی ہے اور امریکی عوام کے لئے منگل کے روز پہلی بار کتاب فروخت کے لئے پیش کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.