تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:12

ایف بی آئی بھی پشاورحملے کی تحقیقات کرے گی، امریکا

اے آر وائی - امریکا نے پشاور میں امریکی سفارتی عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں ہونیوالے حملے کی تحقیقات میں ایف بی آئی بھی حصہ لے رہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے کہا ہے ایسے کسی بھی واقعہ میں جس میں کسی امریکی شہری ملوث ہو اسکی تحقیقات ایف بی آئی سے کرائی جاتی ہے ، انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کے کردار کو بھی سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.