5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:6
بھارت:فیکٹری میں آتشزدگی،30افراد ہلاک
اے آر وائی - بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے تیس افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق سواکسی کے علاقے میں قائم آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے کے وقت فیکٹری میں تین سو افراد موجود تھے۔ درجنوں فائر فائٹرز اور امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔