تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:30

بھارت:راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی ارکان گتھم گتھا

اے آر وائی - بھارتی ایوان بالا میں اقلیتو ں کی ترقی کے بل پر ارکان میں ہاتھا پائی ہو گئی ۔ راجیا سبھا میں ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب حکمران جماعت کانگریس نے سرکاری ملازمتوں میں مختلف ذات اور قبا ئل کے لیے کوٹہ مختص کیے جانے سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا۔



اس دوران بل کی مخالف سماج وادی پارٹی اور حامی بہوجن سماج پارٹی کے ارکان آپس میں جھگڑ پڑے،اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی،دونوں ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔ اس تو تو میں میں کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بھی چند گھنٹوں کے لیے روکنا پڑی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.