6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:5
حقانی نیٹ ورک پردباوٴپالیسی کاحصہ ہے،امریکی ترجمان
اے آر وائی - امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک پر دباؤ جاری رکھنا امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے واشنگٹن میں معمول کی میڈیا بریفنگ میں حقانی نیٹ ورک کو بلیک لسٹ قرار دئے جا نے پر پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقانی نیٹ ورک پر امریکی پالیسی بالکل واضح ہے اور یہ دباؤ افراد کیخلاف پابندیوں اور گروپ کے خلاف فوجی دباؤکی صورت میں رکھا جائے گا۔