6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:5
ترکی: اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 25فوجی ہلاک
اے آر وائی - ترکی میں فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے پچیس فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ فوجی حکام کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے عافیون کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا رات گئے ہوا۔
دھماکے کے وقت اسلحے کا معائنہ اور منتقلی کا کام جاری تھا۔ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔