7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:49
صدر اوباما نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کر لی
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے دوسری مدت کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کر لی ہے۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے کہا کہ انہیں معاملات کو بہتر کرنے کے لیے مزید چار سال درکار ہیں۔چار سال قبل عراق جنگ اور اسامہ بن لادن کے خاتمے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔
صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ دو ہزار چودہ میں غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اوباما نے امریکی عوام پر زور دیا کہ نئے چیلنجز اور نئے خطرات سے نمٹنے کے لئے قابل اعتبار اور پہلے سے آزمائی ہوئی قیادت کا انتخاب کریں۔