تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:7

قطر،مصرمیں18بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا،حمادبن جاسم

اے آر وائی - قطر کے وزیر خارجہ حماد بن جاسم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مصر میں اٹھارہ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ قطری وزیر خارجہ قاہرہ میں مصر کے صدر احمد مرسی سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔



انہوں نے کہا کہ قطر آئندہ پانچ سالوں کے دوران مصر میں توانائی، صنعت اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ حماد بن جاسم نے صدر مرسی سے ملاقات کے دوران مصر، قطر دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی صورتحال زیر غور آئے۔



مصر کے صدر نے بحرین اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ان ممالک نے مصر میں پرامن جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ شام کی صورتحال سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.