7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:16
امریکا: صدر براک اوباما ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار
اے آر وائی - امریکا کے صدر براک اوباما کو دوبارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے کہا کہ چار سال قبل کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ معاشی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے دوبارہ منتخب ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل معاشی بحالی اور اصلاحات کے نفاذ کیلئے مزید وقت درکار ہے۔