تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:29

چین میں زلزلہ، 43 افراد ہلاک

اے آر وائی - چین میں آنے والے پانچ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے سے تینتالیس افراد ہلاک اورہزاروں مکانات تباہ ہوگئے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کا مرکز چودہ کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔



زلزلے سے بیس ہزار مکانات تباہ اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ آفٹرشاکس کی وجہ سے عمارتیں ہل کر رہ گئیں لوگ خوف وہراس میں گھروں سے نکل آئے۔ حکام نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.