تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:37

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

اے آر وائی - امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ۔ سیکریٹری خارجہ روڈم کلنٹن نے امریکی کانگریس میں ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے متعلق تمام شواہد موجود ہیں ۔ امریکا نے اس سے پہلے حقانی نیٹ ورک کے کئی اہم رہنماؤں پر القاعدہ سے تعلق رکھنے کے جرم میں پابندیاں عائد کر رکھی تھیں ۔



امریکا گزشتہ کئی عرصے سے حقانی نیٹ ورک کو افغانستان میں اتحادی افواج کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دے رہا تھا تاہم افغانستان میں مصالحتی کوششوں کو نقصان پہنچنے کے خدشہ سے حقانی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کرنے سے متعلق اوباما انتظامیہ اختلافات کا شکار تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.