تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:24

کینڈا نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا

اے آر وائی - کینیڈا نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے فوری طور ایران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ جان بریڈ نے ایران کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہ ایران میں اس کے سفارت کار خود کو محفوظ نہیں سمجھتے لہذا کینڈا ایران میں اپنا سفارت خانہ فوری طور پر بند کررہا ہے۔



انہوں نے ایران سے کہا کہ وہ کینیڈا سے اپنا سفارتی عملی پانچ دنوں میں واپس بلالے ، کینیڈین وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر تنقید کی اور کہا کہ ایران کا اسرائیل کے بارے میں معاندانہ روئیہ قابل مذمت ہے انہوں نے شام کے معاملات میں بھی ایران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.