تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:31

چھیاسٹھ ممالک ڈرون خرید نے کے اہل ہیں ، امریکی محکمہ دفا ع

اے آر وائی - امریکی محکمہ دفاع نے ڈرون طیارے فروخت کرنے کیلئے چھیاسٹھ ممالک کو اہل قرار دے دیا لیکن امریکی محکمہ خارجہ اور کانگریس کی منظوری ابھی باقی ہے۔ پینٹا گون کے مطابق ڈرون طیاروں کی فروخت کیلئے امریکا پر اتحادی ممالک کا شدید دبائو تھا ۔



ادھر ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق امریکی فوج میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع نے ڈرون طیارے خریدنے میں دلچسپی لینے والے چھیاسٹھ ممالک کی فہرست تیار کر لی ہے تاہم ان ملکوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.