تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:35

بشار الاسد کے خلاف دمشق میں مظاہرے

اے آر وائی - شام میں صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے لئے لوگوں نے جمعہ کو دار الحکومت دمشق اور دیگر شہروں میں مظاہرے کئے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں پر تشدد واقعات بھی جاری رہے۔



شام کے باغی سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شام کے ضلع رکن الدین میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔



شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا لیکن ا س سے ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ یرموک میں واقع فلسطینی کیمپ پر نامعلوم سمت سے گیارہ راکٹ فائر کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.