8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:8
چین:زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد80ہو گئی
اے آر وائی - چین میں زلزلے سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد اسی ہوگئی۔ منگل کے روز آنے والے پے در پے زلزلوں سے سیکڑوں افراد زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔
چینی وزیراعظم وین جیاباو نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ہے۔
یوننان اور گوئیڑو صوبوں میں ریکٹر اسکیل پرپانچ عشاریہ سات شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے جھٹکوں سےچالیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔