تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:10

نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات 15 دسمبر کو ادا کی جائیں گے

جیو نیوز - جوہانسبرگ…نسل پرستی کیخلاف جدوجہد کرنے والے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کی موت پر انہیں دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات 15دسمبر کو ان کے آبائی گاوٴں Qunu میں ادا کی جائیں گی۔جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کے گھر کے باہر افراد جمع ہیں اور انہیں عظیم رہنما کی کامیابی پر فخر ہے۔۔ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کل سے یہاں جمع ہے اور دعائیہ گیت بھی گائے جا رہے ہیں۔نیلسن منڈیلا کو پاکستان میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے پیش کی گئی قراردادوں میں کہا گیا کہ نیلسن منڈیلا نے نہ صرف اپنے وطن بلکہ دنیا بھر میں محروم طبقے کو حقوق دلانے کے لیے جدوجہد کی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔واشنگٹن میں اہم عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہا۔ جنوبی افریقا کے سفارت خانے کے باہر لوگوں نے منڈیلا کی یاد میں گلدستے رکھے۔ نیویارک اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کے آغاز سے قبل منڈیلا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔بھارت میں مختلف دعائیہ تقاریب میں نیلسن منڈیلا کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ جنوبی چین میں افریقی کمیونٹیز سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے عظیم رہنما سے عقیدت کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.