تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:57

سعودی عرب کی جگہ اردن سلامتی کونسل کا رکن منتخب

جیو نیوز - اقوام متحدہ …اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو 15 رکنی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔سعودی عرب 17 اکتوبر کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا، تاہم شام اور فلسطین اسرائیل تنازعات ختم کرانے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر اس نے احتجاجاً نشست سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس نشست کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ 193 رکن ممالک میں سے 178 نے اردن کے حق میں ووٹ دیئے۔ اردن کے ساتھ چار اور ممالک دو سال کے لئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب کئے گئے جن میں چاڈ، نائیجیریا ،چلی اور لتھوانیا شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.